اتوار 09  اگست 2020ء
اتوار 09  اگست 2020ء

بھارت ، انڈونیشیا اور سنگاپور میں خوفناک زلزلہ، زمین لرز اٹھی

نئی دہلی / جکارتہ (آن لائن)بھارت، انڈونیشیا اور سنگاپور میں زمین لرز اٹھی، زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کیے گئے۔جکارتہ میں زلزلے کی شدت6.8 ، سنگا پور میں6 اور بھارت میں 3.4 ریکار ڈ کی گئی جبکہ ان زلزلوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دہلی سمیت شمال مشرقی ریاست میں آسام کے گوہاٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اس کے علاوہ ہریانہ میں متعددمرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ریاست ارونا چل پردیش کے تاونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); شدت3.4 ریکارڈ کی گئی ، سنگا پور کے جنوب مشرقی علاقے اور انڈونیشیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، انڈونیشیا میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکار ڈکی گئی جبکہ سنگا پور میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ ایک درج کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں