جمعه 07  اگست 2020ء
جمعه 07  اگست 2020ء

سالگرہ منانے والا شخص کورونا سے جاں بحق ،تقریب میں شریک شرکاء خوف میں مبتلا، 20میں وائرس کی تصدیق بھی ہو گئی

نیو دہلی (آن لا ئن )بھارتی شہر حیدرآباد میں سالگرہ منانے والا شہری کورونا وباء سے جاں بحق ہوگیا جبکہ پارٹی میں شریک لوگوں نے خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سالگرہ تقریب کے بعد حیدر آبادی تاجر کی کورونا وائرس سے موت نے پارٹی میں شریک لوگوں میں خوف پیدا کر دیا، پارٹی میں شریک 20 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔حیدر آباد کے ایک بڑے جیولر 63 ویں سالگرہ منائی ۔کورونا وبا کے باوجود تاجر نے بڑی پارٹی منعقد کی اور لوگوں کو دعوت دے دی۔سالگرہ تقریب میں شہر کے بڑے تاجروں googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے شرکت کی، شرکا کی تعداد 100 کے قریب تھی،متاثرہ شخص کو پارٹی کے دو دن بعد کھانسی اور سانس میں تکلیف پر ہسپتال لے جایا گیا تو ان کا کوونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ پارٹی میں تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی شریک تھے، ان کا کو وِڈ 19 ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں