اتوار 05 جولائی 2020ء
اتوار 05 جولائی 2020ء

امارات نے پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی

ابوظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں کی آمد پر عارضی پابندی عائد کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی سی اے)نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر اس وقت تک کے لیے پابندی عائد کی ہےجب تک پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے کووِڈ19 کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کا آغاز نہ ہوجائے۔نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایک احتیاطی اقدام ہے جس کا مقصد آنے والوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بنانا ہے۔جی سی سی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والی ٹرانزٹ سمیت تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مختص لیبارٹری کے قیام تک یو اے ای کے ایئرپورٹس پر وصول نہیں کیا جائے گا۔ساتھ ہی حکام نے اس اعلان سے متاثر ہونے والے مسافروں پر زور دیا ہے کہ اپنی پروازوں کی سی شیڈولنگ کے حوالے سے ایئرلائن کمپنیز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں