اتوار 05 جولائی 2020ء
اتوار 05 جولائی 2020ء

امریکہ میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک ، ایک کی ہمیشہ کیلئے بینائی چلی گئی

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک اور ایک کی ہمیشہ کے لیے بینائی چلی گئی جب کہ 3 کی حالت نازک ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا وبا کے خوف میں مبتلا افراد گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان افراد نے سینی ٹائزر کو کورونا کا علاج سمجھکر اسے پی لیا تھا۔ ان افراد میں میتھانول اور الکوحل کی زیادتی پائی گئی ہے۔نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہینڈ googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں