جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

امریکی حکام مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں، اقوام متحدہ کی اپیل 

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں اور پولیس تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرے پرامن ہونے چاہئیں، پچھلے چند دنوں میں پولیس تشدد کےکیس سامنے آئے ہیں، دنیا بھر میں پولیس اہل کاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر بھی تشویش ہے، صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے اور کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں