پیر 06 جولائی 2020ء
پیر 06 جولائی 2020ء

جاپان میں آتش بازی کے ساتھ وبا کے خاتمے کے لیے دعائیں

ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے دعاؤں کے ساتھ آتش بازی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ہی وقت میں ہونے والی اس آتش بازی کے مقامات کو خفیہ رکھا گیا اور آسمان پر مختلف طرح کی آتش بازی دیکھ کر بہت سے لوگوں کو حیرت بھی ہوئی۔اس کے منتظمین کا کہنا تھاکہ انھیں اس طرح ڈیزائن گیا تھا کہ وہ دیر تک جلیںتاکہ لوگوں کے پاس اتنا وقت ہو کہ وہ باہر نکل کر انھیں دیکھ سکیں، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی دھیان میں رکھا گیا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تھا کہ انھیں اتنا وقت نہ ملے کہ وہ اکٹھے ہو جائیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئیں پابندیوں کی خلاف ورزی کریں۔آتش بازی کے ساتھ وائرس کے خاتمے کے لیے دعائیں بھی لکھ کر جوڑ دی گئی تھیں۔کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جاپان میں گرمیوں میں ہونے والے کئی روایتی میلے منسوخ کر دیے گئے ۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں