پیر 06 جولائی 2020ء
پیر 06 جولائی 2020ء

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے کمزور پڑنے کے دعوے مسترد کر دئیے،ماہروبائی امراض نے حقیقت سے آگاہ کردیا

نیویارک (این این آئی )عالمی ادارہ صحت نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اپنی طاقت کھو رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ وائرس اب کم جان لیوا ہو گیا ہے۔ پروفیسر البرٹو زنگریلو جو کہ سین رافائل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے سربراہ ہیں انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اب کلینیکلی موجود نہیں ہے۔تاہم کئی سائنسدانوں جن میں ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بھی شامل ہیں کا کہنا تھا کہ اس خیال کے کوئء googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); شواہد موجود نہیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او میں وبائی امراض کی ماہر ماریا وین کیرکوف کا کہنا تھا کہ منتقل ہونے کی اہلیت کے اعتبار سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ شدت کے لحاظ سے بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں