جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

امریکا میں مظاہرے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھ گئے

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں جاری مظاہروں کے نتیجے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات زیادہ ہو گئے ۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہر مینیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد امریکا بھر میں شروع ہونے والے مظاہروں میں حکومتی انتباہی پیغامات کومسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں اس وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ تقریبا سترہ لاکھ متاثر ہو چکے ہیں۔ دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جبکہ وہاں اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں