جمعرات 16 جولائی 2020ء
جمعرات 16 جولائی 2020ء

اسرائیل میں اچانک کرونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ملک بھر میں کرونا کے مزید ایک سو ایک کیس سامنے آئے ہیں۔ کئی ہفتوں کے بعد اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں یہ اضافہ حیران کن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلیوزارت صحت نے بتایاکہ القدس میں ایک اسکول میں کئی نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد حکومت نے القدس میں اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیل میں کرونا کے نئے کیسز میں کچھ مریض بحیرہ طبریا کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ساحل پر بھی سامنے آئے ہیں جہاں لوگ بڑی تعداد میں پیراکی کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں