جمعرات 16 جولائی 2020ء
جمعرات 16 جولائی 2020ء

طالبان سے مذاکرات کیلئے ہردم تیار ہیں، سربراہ افغان مصالحتی کونسل کا اعلان

کابل(این این آئی)افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم طالبان سے کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان سے تشکیل دی گئی افغان حکوت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے دوران طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے 3 دنوں کے لیے غیر متوقع جنگ بندی کےاعلان سے امن مذاکرات کے آغاز کی عکاسی ہورہی ہے۔مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اعلان، کشیدگی میں کمی اور قیدیوں کی رہائی کے تبادلے سے اچھی شروعات کے لیے راستہ ہموار ہوا ہے۔افغانستان میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا تھا کہ ہمیں اْمید ہے کہ اس کے ساتھ جنگ بندی بھی جاری رہے گی اور براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں