جمعرات 16 جولائی 2020ء
جمعرات 16 جولائی 2020ء

ماسک نہ پہننے پر سعودی عرب میں بھاری جرمانہ مقرر

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک میں جاری کرونا کی وبا پرقابو پانے کے لیے نئے اور سخت حفاظتی انتطامات کیلیے نئے کرونا پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت پبلک مقامات میں چہرے پر ماسک کو لازمی قرار دیا ہے اور ماسک نہپہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔اسی طرح سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور اپنا بخار چیک کرائیں۔خیال رہے کہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سعودی عرب میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1618کیس سامنے آئے ہیں جب کہ مملکت میں اٹھارہ سو ستر مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں