پیر 06 جولائی 2020ء
پیر 06 جولائی 2020ء

مسجد نبویؐ میں نماز کے لیے عوام کے داخلے پر پابندیشیخ عبدالرحمن السدیس نے احکامات جاری کر دیئے

مدینہ منورہ (این این آئی)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐکے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے واضح کیا ہے کہ مسجد نبوی میں نماز کے لیے عوام کے داخلے پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔ پریذیڈنسی نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ صحیح ذریعے سے معلومات حاصل کیا کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں رواں سال 20 مارچ کو حرمین شریفین میں عوام کے داخلے اور ان کی نماز پر تا حکم ثانی پابندیعائد کر دی گئی تھی۔ادھر مسجد حرام اور مسجد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نبوی کے امور کے سربراہ عام شیخ عبدالرحمن السدیس نے زور دیا کہ حرمین شریفین میں نافذ کی گئیں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی پوری پابندی کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلے نمازیوں اور زائرین کو کرونا کی وبا سے محفوظ رکھنے کے واسطے کیے گئے۔ شیخ السدیس کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی جو کچھ کر رہی ہے اس کا مقصد اس وبا کے خاتمے تک لوگوں کی سلامتی اور ان کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں