جمعرات 16 جولائی 2020ء
جمعرات 16 جولائی 2020ء

امریکا سعودی عرب کے بعد کس اسلامی ملک کو 84 جدید ترین میزائل  بیچے گا ، منظوری دیدی گئی

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔کویت کے میزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پیٹریاٹ میزائل اور میزائل شکن نظام سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا،اس کا مقصدمشرق وسطی میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق نان نیٹو اتحادی ملک کی مدد کرکے خارجہ پالیسی اور امریکا کی قومی سلامتی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو یقینی بنانا ہے،اس مجوزہ فروخت سے کویت کو خطرات سے نمٹنے، تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں