پیر 06 جولائی 2020ء
پیر 06 جولائی 2020ء

کرونا سے متاثرہ مریض کو علاج کے دوران ڈاکٹر سے محبت ہو گئی، ہسپتال میں ہی منگنی کر ڈالی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس نے جہاں ایک جانب دنیا کو پریشان کر رکھا ہے تو وہیں یہ وائرس لوگوں کو ملانے کا سبب بھی بن رہا ہے، کرونا سے متاثرہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، ایسے ہی مصر کے ہسپتال میں داخل ایک مریض کو علاج کرنے والی ڈاکٹر سے محبت ہو گئی، مریض دو ماہ تک زیر علاج رہا اور ان دو ماہ میں خاتون ڈاکٹر اس کا علاج کرتی رہی، اس دوران ان دونوں کو ایک دوسرے محبت ہو گئی،جیسے ہی مریض صحت یاب ہوا، ڈاکٹر اور مریض نے ہسپتال میں ہی منگنی کر لی، دوسری جانب googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); لندن میں رواں سال اگست میں طے پائی جانے والی شادی وبائی بیماری کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر کے ڈاکٹر اور نرس نے اسپتال ہی میں شادی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں 34 سالہ نرس جین ٹپنگ اور 30 ڈاکٹر انالان نواراتنم کی شادی ہوئی، جہاں اْن کے مہمانوں اور گواہان نے لائیو اسٹریم کے ذریعے آن لائن شادی میں شرکت کی۔شادی شدہ جوڑے کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی جب سب صحت مند اور حالات بہتر تھے، ٹپنگ اور انالان نے اپنی شادی اگست میں کرنے کا سوچا تھا، مگراْنہیں شادی کی منصوبہ بندی منسوخ کرنی پڑی کیوں کہ دونوں کے خاندان کے لیے اس وبا کی صورتحال میں بحافاظت شمالی ائر لینڈ اور سری لنکا سے آنا ممکن نہیں تھا۔لندن کے اسپتال میں بطور نرس خدمات انجام دینے والی ٹپنگ کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے تھے کہ سب ہماری شادی پر خوشیاں منائیں چاہے ہمارے پیاروں کو ہمیں اسکرین پر دیکھنا پڑے۔‘30 سالہ ڈاکٹر انالان نواراتنم کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہم دونوں اس رشتے میں بندھ گئے ہیں۔‘نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے رشتے داروں کے لیے باقاعدہ ا?ن لائن تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے ڈانس بھی کیا۔اسپتال میں اس تقریب کے انتظامات کرنے والی خاتون ملا ہلبرن کا کہنا تھا کہ ’اس شادی کی تقریب کا حصہ بن کر اچھا لگا۔‘اس شادی کی خبر سن کا لندن کے ہیلتھ منسٹر میٹ انوک کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’یہ ایک شاندار خبر ہے۔‘

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں