پیر 28  ستمبر 2020ء
پیر 28  ستمبر 2020ء

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کی اجازت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان کے ذریعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماع کی اجازت دے دی گئی ۔حرمین شریفین میں نماز عید کے اجتماع کے حوالے سے حرمین کی انتظامیہ کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ پروفیسر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے اعلان کیا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر عید کی نماز کی اجازت ہو گی۔سعودی اخبار المرصد کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین نے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جس سے انہوں نے تمام اُمت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں۔ اس موقع پرامام کعبہ نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری سعودی قیادت کو محفوظ رکھے،مملکت سے جلد از جلد کورونا کا خاتمہ کردے، تاکہ دُنیا بھر کے مسلمان دوبارہ سے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں