هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

غریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دی جائے،جرمن چانسلر غریب ممالک کی حمایت میں بول پڑیں

برلن (این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ وقت میں غریب ممالک کی مدد نہیں کی گئی تو سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر نے غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولتیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے پوری دنیا میں سپلائی چین بند ہے۔انجیلا مرکل نے دنیا کےامیر ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے میں غریب ممالک کی مدد کریں۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); مرکل نے تمام امیر ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ غریب ممالک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ان کی مدد اشد ضروری ہے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی امیر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی توجہ اسی جانب مبذول کراچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں