هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

مقبوضہ کشمیرمیں طالب علم کی شہادت پر سرینگر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس اور نوجوانوں میں شدید جھڑپیں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میں ایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری کمسن نوجوان باسم اعجاز بدھ کو زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا،جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارہ سالہ باسم اعجازجو ساتویں جماعت کا طالب علم تھاگزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوا کدل میںمجاہدین اور بھارتی کے درمیان جھڑپ کے بعد ایک مکان منہدم ہونے کی وجہ سے تین دیگر کشمیریوں کے ہمراہ شدید زخمی ہو googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گیا تھا جو زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ گزشتہ روز نوا کدل میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی اپنے ایک ساتھی طارق احمد کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں