هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

ایران نے عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھول دیے جائیں گے۔ایرانی وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی۔ایرانی وزیرصحت کے مطابق ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران 66 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد مجموعی اموات7 ہزار249 ہوگئیں۔دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کو لوگوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔حسن روحانی نے کہا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ تمام مقدس مقامات کو حفاظتی اصولوں کے تحت کھولاجائے گا، حفاظتی اصولوں پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔ایران میں کورونا کیسز بڑھنے پر مارچ میں تمام مزارات اور مقدس مقامات کو بند کردیاگیاتھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں