هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

کشمیری طالب علم کی شہادت ،سرینگر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

سرینگر(سائوتھ ایشین وائر)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میں ایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکاباسم اعجاز  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ سائوتھ ایشین وائر کے مطابق جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔ بارہ سالہ باسم اعجازجو ساتویں جماعتکا طالب علم تھا گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوا کدل میں مجاہدین اور بھارتی فوج  کے درمیان جھڑپ کے بعد ایک مکان منہدم ہونے کی وجہ سے تین دیگر کشمیریوں کے ہمراہ شدید زخمی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہو گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ گزشتہ روز نوا کدل میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی اپنے ایک ساتھی طارق احمد کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں