هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

چین نے جان بوجھ کر یہ کام کیا، امریکہ نے سنگین الزام لگا دیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر چین پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ چین نے ووہان وائرس لیبارٹری کو جان بوجھ کر تباہ کردیا تھا۔پومپیو نے مزید کہا کہ چین نے دنیا میں کروناوائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام نہیں کیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ٹویٹ میں چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلائو کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو سوچنا چاہیے کہ اس کی غیرذمہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); داری نے اس وقت دنیا میں کتنی تباہی پھیلائی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے نتیجے میں پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر اموات کا ذمہ دار چین ہے اور اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے اور وہ چین کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکا اور چین کے مابین کشیدگی گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ دونوں ملکوں میں کشیدگی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب چین میں سامنے آنے والے کرونا وائرس نے امریکا سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں