پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن، انسانوں کو بچانے کیلئے پولیس اور فوج کی جگہ پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹس کو سونپ دی گئی

تیونسیا (این این آئی) تیونس میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹس کو سونپ دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے سڑکوں پر روبوٹ چھوڑ دئیے ہیں جو عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔لاک ڈاؤن کے دوران اگر کوئی شہری سڑک پر نظر آئیگا تو روبوٹ اس کی طرف بڑھیں گے اور اس سے باہر آنے کی وجہ پوچھی جائیگی۔ رپورٹکے مطابق روبوٹ کی جانب سے وجہ پوچھے جانے پر شہری کو لازمی طور پر اپنا آئی ڈی کارڈ اور googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دیگر دستاویزات روبوٹ پر لگے کیمرے کی طرف دکھانا ہوں گی جو روبوٹ کو کنٹرول کرنے والا پولیس افسر چیک کرے گا۔دارالحکومت میں روبوٹ کی تعیناتی کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا اور انہیں پی جی گارڈ کا نام دیا گیا ہے تاہم شہر میں کتنی تعداد میں روبوٹ چھوڑے گئے ہیں اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں