پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

اٹلی میں 71 ڈاکٹر اور 30 نرسیں کرونا وائرس سے ہلاک

اٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں بھی کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، اٹلی میں کرونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، اٹلی میں اب تک 1 لاکھ 19 ہزار افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اٹلی کے پاکستان میں سابق سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہاٹلی میں عام شہریوں کے علاوہ اب نیشنل ہیلتھ سروس میں میڈیکل عملے کی ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ بتانا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پڑ رہا ہے کہ آج نیشنل ہیلتھ سروس میں بھی میڈیکل عملے کی ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 71 ڈاکٹر اور 30 نرسیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اٹلی، اسپین اور امریکا کے بعد فرانس اور برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کے زبردست حملے جاری ہیں اور برطانیہ میں بھی اموات چین سے زیادہ ہو گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں ایک ہی روز میں 1120 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ برطانیہ میں بھی کورونا نے 684 افراد کو ابدی نیند سلا دیا جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔چین میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 3 ہزار 326 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ برطانیہ میں یہ تعداد 3 ہزار 605 تک پہنچ گئی ہے۔امریکا میں ایک ہی روز میں 1480 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ اٹلی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14ہزار 680 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں