پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

مکہ اور مدینہ منورہ کے بعد جدہ کے کئی علاقوں میں 24 گھنٹوں کا کرفیو نافذ

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ اور مدینہ منورہ کے بعد جدہ کے کچھ علاقوں میں بھی 24 گھنٹوں کا کرفیو نافذ کر دیا گیا، جدہ کے علاقوں کیلو 14 جنوب، کیلو 14 شمال، المحجر، غلیل، قریات، کیلو 13، بترومین میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔ ان تین شہروں میں کرفیو کے نفاذ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر علاقوں میںاس وقت لاک ڈان ہے۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، سعودی وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں