پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

برطانیہ میں پاکستانی نژاد نرس اور مسلم ڈاکٹر کا کووڈ 19 سے انتقال

لندن(این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی نرس برطانیہ میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے جاں بحق ہونے والی پہلی نرس بن گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 36 سالہ اریمہ نسرین 15 سال تک ایک ہسپتال میں کلینر کے طور پر کام کرتی رہی تھیں، مگر پھر انہوں نے نرس بننے کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے نرسنگ کی تعلیم حاصل کی۔3 بچوں کی ماں اریمہ نسرین کو ان کےدوست ایک مثبت، روحانی، پرمزاح اور کھلے دل کی مالک شخصیت قرار دیتے تھے۔اریمہ نسرین کسی اور بیماری کا شکار نہیں تھیں اور والسل مینور ہسپتال کے آئی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سی یو میں وہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ ہار گئیں۔اس ہسپتال میں وہ برسوں سے کام کررہی تھیں اور 2 ہفتے قبل مریضوں کی نگہداشت کے دوران وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں تھیں۔اریمہ نسرین اپنی زندگی کی کہانی دوسروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بھی بیان کرتی تھیں تاکہ وہ اپنے خوابوں کو تعیبر دے سکیں۔برطانیہ میں اب تک 36 سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں جن میں متعدد افراد ایسے ہیں جن کو کسی قسم کی بیماری کا سامنا نہیں تھا، جیسے ایک 13 سالہ بچہ اسمعیل محمد عبالوہاب، جو برطانیہ میں اس مرض سے ہلاک ہونے والا کم عمر ترین مریض ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں