پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

ایرانی عالم دین کا امریکا میں انسداد کرونا مرکز قائم کرنے کی صلاحیت کا دعویٰ

تہران (این این آئی )ایران میں وزراء اور حکومتی عہدیدار ایک طرف بار بار امریکی پابندیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ اعتراف کرتے ہیں کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں کرونا کی وباء کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ایران میں ایسے خوش خیال لوگ بھی موجود ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب امریکا اور یورپ کو انسداد کرونا مہم میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطاق ایران کے فارس صوبے کے ممسنی شہر کے ایک سرکردہ شیعہ رہنما اور شہر کی جامع مسجد کے امام حسین شاکری نے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب امریکا اور ایران میں انسداد کرونا مراکز قائم کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاسداران انقلاب کے ہیڈ کواٹر میں ایک تقریب سے خطاب میں حسین شاکری نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای اجازت دیں تو پاسداران انقلاب امریکا، فرانس، اٹلی اور لندن میں انسداد کرونا مراکز قائم کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سپریم لیڈر اجازت دیں تو ہم امریکا اور یورپ میں لبیک یا خامنہ ای کے عنوان سے صحت کے مراکز قائم کر سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں