پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

ترکی میں 20سال سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ ترک صدر نے قوم سے خطاب میں بڑ ی پابندیاں عائد کردیں

انقرہ(این این آئی) ترکی میں کورنا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات میں 20 برس سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے 31 صوبوں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق اشیائےضروریہ پر نہیں ہوگا۔طیب اردوان نے عوامی مقامات اور کریانہ اسٹوروں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کا بھی اعلان کیا۔ ترکی میں 20 برس سے کم عمر افراد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پر بھی جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں ترکی کی حکومت نے 65 برس سے زائد عمر کے شہریوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں