پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

سعودی عرب میں کرونا متاثرین کی تعداد 2039 ہوگئی جانتے ہیں زیادہ تر کون لوگ بیمار ی کا شکار ہوئے؟

ریاض (این این آئی )سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبدال العالی نے بتایاہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ 1663 افراد کا معائنہ جاری ہے جن کی رپورٹس جلد سامنے آ جائیں گی۔ متاثرہ مریضوں میں سے 41 کی حالت خطرے میں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کےترجمان نے کہا کہ مملکت میں اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے مملکت میں وائرس کی پیش رفت سے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); متعلق پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے تین افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 151 مقامی افراد ہیں جنہیں دوسرے لوگوں کے ذریعے یہ بیماری لاحق ہوئی ہے۔ ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامی ضرورت کے سوا گھر سے باہرنہ جائیں۔عبدالعالی نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں کرونا کا شکار ہونے والے 351 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 25 اموات تک پہنچ گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم سعودی عرب میں موذی بیماریوں کا شکار افراد، عمر رسیدہ اور کمزور صحت کے لوگ اس بیماری کا زیادہ شکار ہوئے ۔اس وقت مدینہ منورہ میں کرونا کے 34، ریاض میں 13، جدہ میں 30، مکہ مکرمہ میں 21 ، قطیف میں 6 اور تبوک میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔کرونا کے خطرے کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈائون اور کرفیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر شہر میں پابندی کی نوعیت الگ الگ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں