اتوار 05 اپریل 2020ء
اتوار 05 اپریل 2020ء

ایران مشرق وسطیٰ کا کینسر قرار

میونخ(این این آئی) امریکی ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر لینڈسے گراہم نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطٰی میں ایک کینسر کی طرح ہے،لبنان، شام اور عراق کے مسائل کا حل خطے میں ایران کے کردار اور مداخلت کو محدود کرنے میں ہے۔منعقدہ امن کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے لینڈسے گراہم نے کہا کہ لبنان، شام اور عراق کے مسائل کا حل خطے میں ایران کے کردار اور مداخلت کو محدود کرنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کینسر ہے۔ ایران ایٹم بم کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ اگر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اس نے جوہری بم بنا لیا تو وہ اسے استعمال بھی کرے گا۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر پابندیاں اٹھانے کو تیار ہیں بہ شرطیکہ ایران جوہری ایندھن کو اپنے جوہری ایندھن کو مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں تقسیم کرے جن سے وہ پرامن توانائی حاصل کر سکیں، اگر ایران ایسے کرتا ہے تو یہی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ایران خطے کے مسائل کی جڑ ہے۔ جب تک خطے میں ایران موجود ہے اس وقت تک عراق ، شام ، یمن اور لبنان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں