جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
جمعرات 01 اکتوبر 2020ء

ایران کا تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلیک باکسز یوکرین بھیجنے کا اعلان

تہران(این این آئی)ایران اسی ماہ دارالحکومت تہران کے نواح میں سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلیک باکسز یوکرین بھیج رہا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے شہری ہوابازی کی تنظیم میں حادثات سے متعلق امور کے ڈائریکٹر حسن رضائی فر کے حوالے سے اطلاع دی کہ بلیک باکسز کے ڈیٹا کا فرانس ، کینیڈا اور امریکا سے تعلق رکھنے والےماہرین بھی تجزیے میں شامل ہوں گے اور ایرانی حکام اس کے لیے بھی تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی مدد سے یوکرینی دارالحکومت کیف googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); میں فلائٹ کے ڈیٹا ریکارڈر کو پڑھنے کی کوشش کریں گے۔اگر یہ کوشش ناکام رہتی ہے تو پھر بلیک باکسز کو فرانس بھیجیں گے۔انھوں نے واضح کیا کہ بلیک باکسز کے ڈیٹا کا ایران میں تجزیہ نہیں کیا جاسکتا۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں