منگل 18 فروری 2020ء
منگل 18 فروری 2020ء

آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے ایک ارب سے زائد جانور ہلاک یتیم ہونیوالے کینگروکی تصویر وائرل نے سب کو افسردہ کردیا

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے جہاں ایک ارب سے زائد جانور ہلاک ہوگئے وہیں ایک ایسا کینگرو بھی موجود ہے جو اپنے والدین گنوا چکا۔ایسے میں وہ اپنا غم انسان کو سمجھا تو نہیں سکتا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی ایک تصویر ضرور وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر اس کے غم کا اندازہ ہوتا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کینگرو اپنی گود میں کھلونا ٹیڈی بیئر کو لیے ہوئے ہےاور اسے زور سے بوسہ بھی دے رہا ہے۔تصویر دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اس کینگرو کے والدین اس دنیا میں نہیں رہے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہیں اور وہ انہیں بہت یاد کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تسمانیہ سینیٹر پیٹر وش ولسن اور گرین کے ایڈوائزر ٹم بیشارا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شائع کی جو دیکھتے ہی دیکھے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔اس تصویر کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والی ان کی والدہ انہیں نیو ساؤتھ ویلز کے شمالی ریور خطے سے لائی ہیں۔بیشارا بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کی یہ تصویر ان کی توقعات سے زیادہ مشہور ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ یہ تصویر آسٹریلیا میں شیئر ہورہی ہے لیکن یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس نے خطہ اوشیانا سے نکل کر یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی شہرت پالی ہے جبکہ امریکا کے کچھ مارننگ شوز میں بھی اس تصویر کو آن ایئر کیا گیا۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں