جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

امریکی استاد کی اچھی کارکردگی پر طلباء کو کھلونے دینے کی ویڈیو وائرل

کیلی فورنیا(این این آئی)سوشل میڈیا پر حال ہی میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی طالبہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے پروفیسر کی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ بے حد وائرل ہو گئی۔امریکی ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چند روز قبل ایمی نامی صارف نے اپنی یونیورسٹی کے پروفیسر کی ویڈیو شیئر کی جس پر انہوں نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا۔ایمی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں آبدیدہ ہوں، ہمارے پروفیسر ہر ہفتے محنت سے کام کرنے پر سب کے لیے انعام کے طور پر کھلونے لے کر آتے ہیں۔ایمی جنہیں یونیورسٹی آف googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کیلی فورنیا میںپروفیسر ویتنامی زبان کا مضمون پڑھاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ہمیں ہفتہ وار اسائمنٹ دیتے ہیں اور جو طلباء ان کا اسائمنٹ محنت سے کرتے ہیں یہ ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انہیں انعام میں کھلونے دیتے ہیں۔اس ویڈیو کو نوجوانوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کے کہ کس طرح پروفیسر اپنے طلباء کے لیے کھلونے اپنے بیگ سے نکال رہے ہیں۔ٹوئٹر پر نوجوان، پروفیسر کے اس پیار بھرے عمل سے بے حد متاثر ہیں اور پروفیسر کی تعریفوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے، ان کی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں