جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

بھارت: 42 سالہ شخص 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے بیک وقت 50 انڈے کھانے کے دوران ہلاک ہوگیا

نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں 42 سالہ شخص نے دوست سے 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے بیک وقت 50 انڈے کھانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 42 سالہ سبھاش یادیو نے دوست کے ساتھ شرط لگائی کہ وہ 50 انڈے کھا سکتا ہے اور اگر وہ ایسا کرلیتا ہے تو 2 ہزار کی رقم کا حقدار ہوگا۔سبھاش یادیو نے 41 انڈے کھالیے تاہم 42 واں انڈہ کھاتے ہی اس کیطبیعت بگڑ گئی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔ اہل خانہ نے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); واقعے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے اور سبھاش یادیو کے دوستوں کے نام ایف آئی آر میں درج کرکے چھاپا کارروائی شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں