جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

نوابشاہ،ڈاکٹرز کی غفلت، مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

نوابشاہ(این این آئی)سندھ کے ضلع نوابشاہ میں ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے عملے نے زندہ بچی کو مردہ قرار دیا اور چار سالہ روبینہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔والد نبی بخش کے مطابق جب بچی کی میت لے کراسپتال سے باہر نکلے تو روبینہ نے سانس لیا جس کے بعد ہم اسے لے کر نجی اسپتال گئے جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ بیٹی زندہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچی کی طبیعت اب بہتر اور وہ مکمل ہوش میں ہے۔اہل خانہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے ڈاکٹرز کے رویے پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا تھا کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں