منگل 18 فروری 2020ء
منگل 18 فروری 2020ء

بھکاری کی ٹرین کے نیچے آکر ہلاکت ،پولیس نے جب تفتیش کی تو اسکےگھر سے کیاکچھ برآمد ہوا؟اہلکاروں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

نئی دہلی( آن لائن ) بھارت کے شہر گوانڈی سے تعلق رکھنے 67 سالہ لکھ پتی بھکاری ٹرین حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے جب بھکاری کے حوالے سے اس کے علاقے کے دیگر بھکاریوں سے تحقیقات کا آغاز کیا تو انہیں اس کی جائے رہائش کا پتہ چلا۔بعد ازاں جب وہ اس کی جھونپٹری میں داخل ہوئے تو انہیں وہاں سکوں سے بھرے ہوئے تھیلے اور کچھ رسیدیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے میڈیا سے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تھیلوں میں موجودسکوںکو گننے میں قریبا آٹھ گھنٹے کا وقت لگا جن googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کی مالیت ایک لاکھ 77 ہزار روپے تھی۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھکاری کے گھر سے آٹھ لاکھ 77 ہزار سے زائد روپے کی رسیدیں ملی ہیں جو اس نے بنک میں جمع کرائی تھیں۔پولیس کو بھکاری کے گھر سے پین کارڈ، ادھار کارڈ اور سینیئر سیٹیزن کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جس پر اس کے راجھستان کے گھر کا پتہ لکھا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد راجھستان جا کر بھکاری کے گھر والوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں