جمعرات 14 نومبر 2019ء
جمعرات 14 نومبر 2019ء

پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھیرنے پارک کو گل گلزار بنا دیا

منیلا (این این آئی)دنیا بھر میں پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑے کرکٹ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں مگرفلپائن میں لوگوں نے پلاسٹک کی بوتلوں کے ایک انبار کو مصنوعی پھولوں میں تبدیل کرکے ایک بیکار بوتلوں کو کارآمد چیزوں میں تبدیل کردیا۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی فلپائن کے ایک شہرمیں پلاسٹک کی بوتلوں کو رنگین پھولوں والے ایک پارک میں تبدیل کر دیا ہے۔ مصنوعی پھولوں کے باغات کو دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد اس پارک کا رخ کررہی ہے۔ٹیولپ گارڈنسیاحوں کے لیے کھولا گیا۔ اس میں26877پلاسٹک کی بوتلیں ملک کے جنوب مغربی علاقوں کے 45 دیہاتوں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سے جمع کی گئیں۔یہ تخیل اس وقت پیدا ہوا جب مقامی شہریوں نے پلاسٹک کی بوتلوں کو پھولوں کی شکل میں کاٹ کر انہیں سرخ ، پیلا ، گلابی اور نیلے رنگ میں رنگنے کے بعد سیمنٹ اور ریت کے ذریعے پارک کی پکڈنڈیوں کے اطراف میں خوبصورت انداز میں سجا دیا۔خیال رہے کہ فلپائن پلاسٹک کے ساتھ سمندرکے پانی کو آلودہ کرنے کا ایک بہت بڑا سبب بتایا جاتا ہے۔ فلپائن میں پلاسٹک کی باقیات کی انتہائی معمولی مقدار کو ری سائیکل کیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں