جمعه 22 نومبر 2019ء
جمعه 22 نومبر 2019ء

فلائٹ کے دوران خاتون کو سانس لینے میں مشکل پیش آئی تواس نے ایسا کیا کام کیا کہ سب کی دوڑیں لگ گئیں،دلچسپ صورتحال

بیجنگ( آن لائن )چین میں دوران پرواز ایک خاتون نے تازہ ہوا لینے کیلئے جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول دیا ۔تفصیلات کے مطابق خاتون چین کے شہر ووہان سے دوسرے شہر لانز جانے والی پرواز میں سوار تھی ، فلائٹ کے دوران خاتون کو سانس لینے میں مشکل پیش آئی اور حبس محسوس ہوئی جس پر خاتون نے ایمرجنسی کادروازہ کھول دیا ۔ فلائٹ عملے کا کہناہے کہ دوسرے مسافروں نے خاتون نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہ آئی اور اس نے اڑتی ہوئی فلاٹ کا دروازہ کھول کر ہی دم لیا ۔عملے کی جانب سے گراونڈ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پر اطلاع کی گئی جس پر خاتون کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ، خاتون کو فلائٹ سے اتار کر پولیس سٹیشن لے جایا گیا جس کے باعث فلاٹ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں