هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

شہد کی مکھیوں کا کلکتہ شہر میں بھارتی ہوائی جہاز پر دھاوا، پرواز تاخیر کا شکار

کلکتہ (این این آئی)بھارت میں کے شہر کلکتہ میں اتوار کے روز ہوائی اڈے کے مسافروں کو ایک عجیب مشکل اس وقت پیش آئی جب شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ ایک مسافر طیارے کی کاک پٹ ونڈو پر اترا اور وہیں چپک گیا۔ عملے نے شہد کی مکھیوں کو ہٹانے کی بہتیری کوشش کی مگر وہ بری طرح ناکام ہوگئے۔ اس طرح پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ پرواز کلکتہ سے شمالی مشرقی شہر ارگاتالاجا رہی تھی۔ دیگر 136 مسافروں میں اس پر بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات بھی سوار تھے۔ عملے نے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); شہد کی مکھیوں کوہٹانے کے لیے ونڈ اسکرین کے وائپراستعمال کیے مگران کی مدد سے شہد کی مکھیوں کو نہ ہٹایا جاسکا۔ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کوچک پاچاریہ نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کو بھگانے کے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کرنا پڑا جس نے آگ بجھانے والے پانی کے پائپ سے ان پر پانی پھینک کر وہاں سے ہٹایا۔انہوں نے بتایا کہ کلکتہ سے شمال مشرقی ہندوستان میں ارگاتالا جانے والا طیارہ ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوا۔ خیال رہے کہ شہد کی مکھیاں ایک بہت بڑی بھیڑ بن جاتی ہیں جب ان کی ملکہ کسی نئی جگہ کی تلاش میں نکلتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں