اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

آسٹریلیا میں ایک مرغے نے غصے میں آکر اپنی مالکن کو چونچیں مار کر قتل کردیا

کینبرا (این این آئی )آسٹریلیا میں ایک مرغے نے غصے میں آکر اپنی مالکن کو چونچیں مار مار کر قتل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی آسٹریلیا میں ایک 76 سالہ خاتون جب معمول کے مطابق جمعرات کی صبح اپنے گارڈن میں پالتو مرغیوں کے انڈے اْٹھانے گئی تو خاتون کا پالتو مرغا شدید غصے میں آ گیا اور خاتون کی ٹانگوں میں چونچیں مار مار لہولہان کر دیا۔ذرائع کے مطابق خاتون شدید زخمیہوگئی اور بہت زیادہ خون بہہ جانے کی کی وجہ سے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); خاتون کا مرغے کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے جانا ایک تارخی موت بن چکی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق پورسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ 76 سالہ خاتون کی ٹانگوں کی رگیں بھاگنے کے باعث پھول گئیں تھیں اور آپس میں الجھ جانے کی وجہ سے خون کے زیادہ دباو اور بہاو موت کا سبب بنا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں