اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

ایرانی مذہبی شخصیت کے دکان پر ٹِن پیک چْرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تہران (این این آئی)ایران میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک وڈیو کلپ وائرل کیا گیا ہے۔ وڈیو میں ایک دکان کے اندر موجود مذہبی شخصیت کو کھارے پانی کی مچھلی کے ٹِن پیک ڈبے چوری کر کے اپنے جْبّے کی جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر دکان میں نصب سیکورٹی کیمرے کی آنکھ نے واضح طور پر محفوظ کر لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ وڈیو ہیش ٹیگ  آخوند دزد (یعنی چوری کرنے والا مْلّا) کے ساتھ وسیع پیمانے پر وائرل ہو گئی۔ اس حوالے سے مزاحیہ اور سنجیدہ تبصرے سامنے آئے جن میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کے تحت 40 برسوں سے حکمراں مذہبیشخصیات کے ہاتھوں عوام کا مال چوری کرنے اور لوٹے جانے کے حوالے سے لوگوں نے دل کی بھڑاس نکالی۔ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ملاؤں نے 40 برس ایران کے عوام کو لوٹا اس میں اربوں ڈالروں سے لے کر معمولی ترین اشیاء شامل ہیں۔ایک دوسری ٹویٹ میں کہا گیا کہ یہ دیکھو اس کا مطلب ہے کہ حکمراں نظام اپنے پاس کام کرنے والے ملاؤں کی تنخواہ بھی ادا نہیں کر سکتا کہ اس ملا کو ٹن پیک چرانے کا سہارا لینا پڑا۔تاہم ایک ٹویٹ میں ذرا مختلف تبصرہ سامنے آیا۔ اس کے نزدیک ملاؤں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یہ ملک ان کی مشترکہ ملکیت ہے لہذا عوام کا سارا پیسہ ان کے لیے حلال ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں