اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

48گھنٹوں میں مکان مکمل طور پر تعمیر حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف 48 گھنٹوں کے دوران ایک مکان مکمل طورپر تعمیر کرلیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انتہائی کم وقت میں مکان کی تعمیر کا یہ کارنامہ بلڈنگ ٹیکنالوجی اینڈ موٹی ویشن انی شی ایٹیو کی جانب سے انجام دیا گیا ۔ یہ اقدام ملک میں اعلیٰ معیار کی تیز رفتار تعمیرات کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے وسائل اور قیمتی وقت کا تحفظ کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مملکت میں ہائوسنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال پرانحصار کرتے ہوئے روایتی تعمیراتی طریقوں سے جان چھڑانا ہے۔اڑتالیس گھنٹے میں مکان کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تعمیر کا کام کاٹیرا نامی ایک تعمیراتی فرام کی جانب سے کیا گیا۔ انتہائی کم وقت میں تعمیر کے بعد سعودی عرب کی اہم شخصیات نے اس کا وزٹ بھی کیا۔ گذشتہ روز سعودی عرب کے ہائوسنگ کے وزیر ماجد الحقیل، توانائی اور معدنی وسائل کے نائب وزیر انجینیر عبدالعزیز العبد الکریم، مقامی پیداواری کمیٹی اور اسپیشل سیکٹر کے چیئرمین فہد السکیت نے بھی مکان کا معائنہ کیا۔ا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں