منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

’’بے شک زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے‘‘سکاٹ لینڈ میں انوکھاواقعہ مردہ قرار دیکر تدفین کیلئے لیجانے والا شخص اچانک زندہ ہو گیا، لوگ دنگ رہ گ

نبراسکا(آئی این پی ) مردہ قرار دیکر تدفین کیلئے لیجانے والا شخص اچانک زندہ ہو گیا،ٹی اسکاٹ ماراپنے گھر میں ہیں اور پوری طرح سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زندگی اور موت یقینی طور پر اللہ کریم کے ہاتھوں میں ہے۔ وہ جب چاہے موت سے زندگی کو اور زندگی سے موت کو پیدا فرماتا ہے اور یہ وہ حقیقت ہے جسے دنیا روز ہی دیکھتی رہتی ہے۔قدرت کے کرشموں میں ایک نیا اضافہ اس وقت یہاں دیکھنے میں آیا جب یہاں رہنے والے ایک 61سالہ شہری ٹی اسکاٹ مار ایک دن اپنے گھر میں بے ہوش پائے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گئے اور جب انہیں اسپتال پہنچایا گیا تو پتہ چلا کہ ان پر دل کا دورہ پڑا تھا اور جس کی تا ب نہ لاکر وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے 4 بچوں کے باپ ٹی اسکاٹ کو دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا اور یہ دل شکن انکشاف کیا کہ اسکاٹ اب کبھی صحتمند نہیں ہوسکے گا اسلئے اسکا علاج بیکار ہے۔ چند دن تک تو گھر والے اسے مصنوعی تنفس پر رکھے رہے مگر جب ڈاکٹروں نے اسے بے سود قرار دیا تو مصنوعی تنفس کے نظام سے بھی انہیں محروم کردیا گیا مگرقدرت ٹی اسکاٹ پر مہربان تھی اور عین اس وقت جب لوگ انہیں مردہ قرار دیکر تدفین کیلئے لیجانے لگے تو وہ اچانک بیدار ہوگئے اور اب وہ اپنے گھر میں ہیں اور پوری طرح سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اب یہ ثابت ہوا ہے کہ ان پر دل کا دورہ نہیں پڑا تھا بلکہ وہ ایک خاص کیفیت سے دوچار ہوئے تھے جسے طبی اصطلاح میں پوسٹیریئر کہا جاتا ہے۔ مردہ قرار دیکر تدفین کیلئے لیجانے والا شخص اچانک زندہ ہو گیا،ٹی اسکاٹ ماراپنے گھر میں ہیں اور پوری طرح سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زندگی اور موت یقینی طور پر اللہ کریم کے ہاتھوں میں ہے۔ وہ جب چاہے موت سے زندگی کو اور زندگی سے موت کو پیدا فرماتا ہے اور یہ وہ حقیقت ہے جسے دنیا روز ہی دیکھتی رہتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں