منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

امریکہ میں گٹر بند کرنے کا ’’عادی مجرم‘‘ گرفتار، 5 ماہ قید اور جرمانہ

نیویارک(این این آئی) امریکہ میں ایک شخص عجیب و غریب جرم میں پکڑا گیا، اسے ’’گٹر بند کرنے کا عادی مجرم‘‘ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اسے 5 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 26 سالہ پیٹرک ڈی بیمان نے کئی دفعہ بیت الخلامیں پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑا بھر کر اسے بند کر دیا جس سے گٹر ابل پڑے۔پیٹرک ڈی بیمان پر اصل میں 12 مقدمات تھے جن کی اکثریت جائیداد کو نقصان پہنچانے سے متعلق تھی تاہم بعد میں 7 مقدمات ختم کر دئیے گئے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تھے۔ پیٹرک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جرم کی معافی کیلئے دعا کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں