اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

مسجد نبوی میں پہلا بلب کتنے سو سال پہلے روشن ہوا ؟ پڑھیں تفصیلات

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) مسجد نبوی میں پہلا بلب ایک سو بارہ سال قبل روشن ہوا ، عرب ٹی وی کے مطابق جزیرہ العرب میں بھی بجلی آنے کا یہی سال تھا۔مذکورہ بلب 1325 ہجری یعنی آج سے 112 سال قبل مسجد نبوی میں لگایا گیا۔ یہ پہلا بلب تھا جس نے روایتی شمعوں کو بجھا کر بجلی کی روشنی سے منور کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی کے مبینہ پہلے بلب پرجوسال تحریر کیا گیا ہے۔ جزیرہ العرب میں بھی بجلی آنے کا یہ ہی سال تھا۔ یعنی آج سے 112 سال قبل پہلی بار بجلی متعارف googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہوئی تھی۔مدینہ منورہ گورنر کی ویب سائٹ کے مطابق عثمانی خلیفہ سلطان عبدالحمید کے دور میں مسجد نبوی کی توسیع 1265ھ سے 1277 ھ تک جاری رہی۔ اس وقت مسجد نبوی میں تیل کے ذریعے روشن ہونے والے 600 دیے استعمال کیے جاتے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں