پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

بھارتی سکول میں ٹیچر کا طالب علم کیساتھ ذلت آمیز رویہ : بازو پر مہر لگا دی

لدھانیا(این این اائی)بھارتی صوبہ پنجاب میں ایک سکول نے فیس نہ دینے پر طالب علم کے بازو پر ادائیگی نہ کرنے سے متعلق مہر لگا دی  ۔13 سالہ لڑکے کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس ’ذلت آمیز‘ واقعے کے بعد اس نے سکول جانے سے انکار کر دیا ہے۔لدھانیا میں اس نجی سکول کے پرنسپل نے یہ واقعہ تسلیم کیا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ بچے کے بازو پر ٹھپہ صرف اس لیے لگایا گیا تھا کیونکہ وہ ’اپنی نوٹ بْک بھول گیا تھا۔انھوں نے کہا حالانکہ ٹھپہ دھویا جا سکتا ہے، سکول کا کہنا ہے کہ طالب googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); علم کے خاندان نےمتعدد بار یاد دہانی کے باوجود دو مہینے سے فیس نہیں بھری تھی۔لیکن خاندان کے مطابق یہ واقعہ نامناسب تھا۔لڑکے کے والد خود رکشا چلاتے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی پنجابی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیس مانگنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق انھوں نے سکول سے فیس بھرنے کے لیے وقت بھی مانگا تھا لیکن اب ان کا پورا خاندان شرمندگی محسوس کر رہا ہے۔ضلع کے تعلیمی افسر سورنجیت کور نے کہا ہے کہ سکول نے بالکل غلط کیا اور انھوں نے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا عہد کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں