منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

مجمع سے خطاب کے دوران فلپائنی صدرپر کاکروچ چڑھ گیا

منیلا (این این آئی)فلپائنی صدرروڈو ریگودوتیرتے کیساتھ حال ہی میں ایک مجمع عام میں خطاب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک لال بیگ صدر دوتیرتے کے سینے پر چڑھ گیا۔ صدر دو تیرتے نے لال بیگ کی پرواہ کیے بغیر اطمینان کے ساتھ اپنی تقریر جاری رکھی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی صدر ملک کے وسطی صوبے بوھول میں ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ لال بیگ ان کے جسم پرگھومتا رہا۔ اس دوران خاتون ملازمہ نے وہ لال بیگ نیچے گرایا۔ اس پر صدر دوتیرتے نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ لال بیگ بھی اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی کا نمائندہ ہے اور اسی کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔ اس پر جلسے میں موجود تمام شرکا بھی ہنس دیے۔ویڈیو فوٹیج میں لال بیگ کو پہلے صدر دوتیرتے کے بائیں کندھے پر دیکھا گیا۔ اس کے بعد وہ چلتا ہوا ان کے سینے اور اس کے بعد شرٹ کے نچلے حصے کی طرف آیا جہاں ان کی ایک معاون نے اسے گرا دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں