منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

دلہن کے گھر کا پتہ نہ ملا،چیچہ وطنی میں دلہا کو دلہن کے بغیر ہی لوٹنا پڑا

چیچہ وطنی(اے این این)چیچہ وطنی میں بارات لیکر جانیوالے ایک دلہا کو دلہن کے بغیرہی واپس لوٹنا پڑا،دلہن اور اسکے گھر والوں کا کوئی اتہ پتہ نہ مل سکا،پولیس نے دوافراد کو گرفتار کرلیاہے، کسووال سے تعلق رکھنے والے محنت کش شیخ بشیراحمد کے بیٹے خلیل احمدکی بارات ساہیوال گئی تو وہاں دلہن تھی نہ اسکے گھر والے،بارات تمام دن دلہن کے انتظار میں وہاں بیٹھی رہی اور شام کو بغیردلہن واپس لوٹ آئی، دلہا کے باپ شیخ بشیر احمدنے بتایا کہ اسکے بیٹے کا رشتہ انکے ایک قریبی عزیز محمد رمضان نے طے کروایا تھا اور ہم نے لڑکی والوں کو دینے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار کی رقم بھی ادا کی،ملزم نے انکے ساتھ دھوکہ کیا اور فرضی لڑکی دکھا کران سے رقم بٹور لی، پولیس نے رشتہ کروانے والے شخص محمد رمضان اور اسکے ساتھی ریاض کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں