منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

امارات،27 سال کوما میں رہنے کے بعد خاتون ہوش میں آگئی

دبئی (این این آئی)امارات میں خاتون 27 سال کوما میں رہنے کے بعد ہوش میں آگئی ۔منیرہ عبداللہ نامی خاتون1991 میں سڑک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلی گئی تھیں ، ڈاکٹروں کے جواب دینے کے باوجود ان کے بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور قدرت کے اس معجزاتی کرشمے نے سب کو حیران کردیا۔منیرہ عبداللہ العین میںاپنے چار سال کے بیٹے کو اسکول سے گھر لیکر آرہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک اسکول وین سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ان کو سخت دماغی چوٹیں آئیں جو کوما کا سبب بنیں۔انہوں نے گزشتہ برس جرمنی کے ہسپتال میں آنکھیں کھولیں، سوالات کے جوابات دئیے اور قرآن کی سورتوں کی تلاوت کی،وہ حال ہی میں شیخ زید مسجد بھی گئیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں