هفته 31 اکتوبر 2020ء
هفته 31 اکتوبر 2020ء

علی الصبح اذان دینے پر مرغے پر 33 ہزار روپے جرمانہ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے اکثر افراد صبح سویرے مرغے کی بانگ (اذان) دینے کی فطرت سے بخوبی آگاہ ہوں گے اور عموماً کچھ لوگ مرغوں کی بانگ کے ساتھ ہیاپنی صبح کا آغاز کرتے ہیں۔نجی ٹی وی ڈان کی رپورٹ کےمطابق تاہم ہر کسی کو مرغوں کی بانگ اچھی نہیں لگتی اور کچھ لوگ مرغوں کی اس عادت کو اپنی نیند میں خلل مانتے ہیں اور اس سے نالاں نظر آتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ اٹلی میں پیش آیا جہاں ایک 83 سالہ بزرگ شخص پر مرغے کی بانگوں کی وجہ سے جرمانہ googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); عائد ہوگیا۔فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ٹاؤن کاسٹیراگا ویڈراڈو میں 83 سالہ شخص کو علی الصبح مرغے کی مسلسل بانگوں کی وجہ سے جرمانے کا سامنا ہے۔اٹلی کے مقامی اخبار آئی ایلسیٹاڈنو کے مطابق طویل عرصے سے اس علاقے میں رہائش پذیر انجیلو بولیٹی کو جرمانے کی مد میں 166 یورو ادا کرنے ہوں گے جو اندازاً 195 ڈالر اور 33 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں