اتوار 01 نومبر 2020ء
اتوار 01 نومبر 2020ء

ماہرین آثار قدیمہ نے ٹیکنالوجی کے  ذریعے سے5 سو سال پرانی کھوپڑی سے چہرہ بنا ڈالا

وارسا (آن لا ئن )ماہرین نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے 5 سو سال پرانی انسانی کھوپڑی سے چہرہ بنا ڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کو تحقیق کے دوران مغربی پولینڈ کے علاقے ولیکو پلسکا میں واقع نیڈو ویڈزنی گاؤں کے قریبقبرستان سے 5 سو سال پرانی انسانی کھوپڑی ملی جسے انہوں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی چہرے میں بدل ڈالا۔ماہرین کے مطابق یہ بات واضح نہیں کہ آیا وہ تاجر تھا یا کاریگر لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ 16ویں صدی میں ایسا ہی نظر آتا ہو گا جیسا تھری ڈی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ٹیکنالوجی کی مدد سے چہرہ بنایا گیا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران متعدد غیر معمولی دریافتیں کی گئیں، اور اسی دوران انہیں اس شخص کی کھوپڑی ملی جس کی عمر اس وقت 35 سے 44 سال کے درمیان ہوگی۔غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین آثار قدیمہ مارکین کرزپکو وسکی کا کہنا تھا کہ یہ شخص کون تھا؟ مجھے کوئی اندازہ نہیں لیکن وہ ڈزونوو نامی علاقے کا رہائشی تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں