منگل 11  اگست 2020ء
منگل 11  اگست 2020ء

بلّی کو بچانے کی کوشش میں  کنویں میں گر نے والے بزرگ کو بچالیاگیا

نئی دہلی (آن لا ئن ) بھارت کے شہر چننئی میں بلّی کو کنویں سے نکالتے ہوئے خود کنویں میں گرنے والے 83 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ پروفیسر پی این ٹائر اپنی بلّی کو بچانے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران خود بھی 30فٹ گہرے کنویں میں گر گئے۔ریٹائرڈ پروفیسر کی بہو کا کہنا ہے کہ میرے سسر جانوروں سے بہتمحبت کرتے ہیں، ان کی بلّی کنویں میں گری تو وہ اسے کنویں سے نکالنے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک خود بھی پاؤں پھسلنے کی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); وجہ سے کنویں میں گرگئے۔ریٹائرڈ پروفیسر کا کہنا ہے کہ جب میں کنویں میں گرا تو اندر بہت اندھیرا تھا اور پانی بھی موجود تھا، میں نے گرنے کے بعد مدد کے لیے پکارنا شروع کیا تو میری بہو نے میری آواز سنی اور پھر ریسکیو ٹیم کو میری موجودگی سے متعلق آگاہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں